احد چیمہ اور فواد حسن کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز توسیع

احد چیمہ اور فواد حسن کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) احتساب لاہور کی عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث دو بیورو کریٹ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع کر دی ۔ نیب لاہور نے دونوں بیورو کریٹس کو گزشتہ روز جیل سے عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت نیب لاہور نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں بیورو کریٹس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے نیب لاہور کو دونوں ملزمان کو31 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
احد چیمہ/ فواد حسن