بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے ،اکبر ایوب خان
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے صو با ئی وزیر مو ا صلا ت و تعمیرات اکبر ایو ب خا ن نے کہا ہے کہ 2018-19 کا صو با ئی بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جسمیں ہر مکتبہ فکر کے لو گو ں کا خیا ل رکھا گیا ہے اور عوام کی سہو لیا ت کے پیش نظر کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا گیا ہے۔ اُنہو ں نے کہا ہے کہ BRT بشمو ل تما م تعمیراتی منصو بو ں کیلئے بھی بجٹ میں ایک معقو ل حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ جا ری منصو بو ں کی بر وقت تکمیل کے ساتھ ساتھ عوامی مفا د کے کئی اہم منصو بے بھی شرو ع کئے جا رہے ہیں۔ وہ پشاور میں میڈ یا نما ئندوں سے بجٹ کے حوالے سے با ت چیت کر رہے تھے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ تمام تعمیرا تی منصو بو ں میں اعلیٰ معیا ر کے میٹریل کے استعما ل کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ منصو بے بر وقت مکمل کئے جا ئیں گے تا کہ عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف مل سکے۔ اُنہو ں نے کہا کہ BRT منصو بے پر کا م تیزی سے جا ری ہے اور وزیر اعلیٰ محمو د خا ن منصو بہ کی خو د نگرانی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اکبر ایو ب خا ن نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلا ع میں بھی تر قیا تی اورتعمیراتی کا م پر بھر پو ر تو جہ دی جا ئے گی تا کہ وہا ں پر بھی تعمیراتی ڈھا نچے کی بحا لی اور مضبو طی سے خو شحا لی کا ایک نیا دور شرو ع ہو سکے۔ اُنہو ں نے کہا کہ اُن ضلعوں کو دوسر ے اضلا ع کے برابر لا نے کیلئے تما م وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا ئیں گے۔