ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ آج نیب حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسیفک گروپ آج قومی احتساب بیورو (نیب) حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا، جس کے دوران منی لانڈرنگ اور عالمی تعاون سے متعلق سرگرمیوں پر بات چیت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد سٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ سے بھی آج دوبارہ مذاکرات کرے گا، جس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب اٹارنی جنرل سے ملاقات میں پراسیکیوشن سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان کی صوبائی عدلیہ کے نمائندوں سے بھی ملے گا جبکہ رئیل سٹیٹ ایجنٹس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام سے بھی ملاقاتیں ایجنڈے میں شامل ہیں۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ پاکستانی حکام سے 19 اکتوبر تک مذاکرات کرنے کے بعد 21 اکتوبر کو اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔