تفتیشی افسر نے عابد باکسر کو قتل،فراڈ اور دیگر مقدمات میں بے قصور قراردیدیا،سابق ایچ او کی عبوری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے تفتیشی افسر نے سابق ایس ایچ او عابد باکسر کوقتل، فراڈ اور دیگر مقدمات میں بے قصور قراردیدیا، عدالت نے عابد باکسرکی 5مقدمات میں عبوری ضمانت میں 29 اکتوبرتک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں عابدباکسرکیخلاف قتل،فراڈ اوردیگرمقدمات کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے عابدباکسرکو 5 مقدمات میں بے قصورقراردے دیا،تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ عابدباکسرکاجعلی چیک اورفراڈ کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں،عابد باکسر کےخلاف دیگر 5 مقدمات کی تفتیش ابھی جاری ہے۔
عدالت نے عابد باکسرکی 5مقدمات میں عبوری ضمانت میں 29 اکتوبرتک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پرتفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیدیا۔