آئی ایم ایف جانے کی تیاری میں مہنگائی کا یہ حال ہے جب شرائط لگیں گی تو کیا ہو گا؟،فاروق ستار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے کی تیاری میں مہنگائی کا یہ حال ہے جب آئی ایم ایف کی شرائط لگیں گی تو کیا ہو گا؟۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مہنگائی کاطوفان آسمان سے باتیں کررہاہے،ڈالرکی اڑان قابومیں نہیں آرہی،بجلی اورگیس کے نرخوں میں اضافہ کیاجارہا ہے،پہلے2جماعتوں نے مایوس کیااب تیسری بھی مہنگائی کررہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر بیٹھیں ،مستقبل میں مہنگائی کے سبب جرائم میں اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ وڈیروں،جاگیرداروں اورٹیکس چوروں سے ٹیکس وصول کرناہوگا،اب تواکاؤنٹس سے ڈھائی ڈھائی ارب روپے بھی نکل رہے ہیں، آنے والے وقت میں مجھے شدیداحتجاج نظرآرہاہے،غریب لوگوں کوپتہ ہی نہیں ان کے اکاؤنٹس کون آپریٹ کررہاہے۔