کفایت شعاری مہم،وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

کفایت شعاری مہم،وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی
کفایت شعاری مہم،وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49گاڑیوں کی نیلامی آج ہو گی۔ گاڑیوں کی نیلامی 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ایف بی آرگاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کرےگا۔نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 19 بلٹ پروف،27 نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔جبکہ 2بم پروف گاڑیاں بھی نیلام کی جانے والی گاڑ یوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاﺅس میں بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی جس سے کروڑوں روپے آمدن ہوئی تھی۔