شہبازشریف کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد،ارکان سے ملنے کی کوشش، سارجنٹ آرمز نے روک دیا

شہبازشریف کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد،ارکان سے ملنے کی کوشش، سارجنٹ آرمز نے روک دیا
شہبازشریف کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد،ارکان سے ملنے کی کوشش، سارجنٹ آرمز نے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،شہبازشریف کی آمدپرلیگی ارکان پارلیمنٹ کے نعرے بازی کی،صدر مسلم لیگ ن نے گاڑی سے نکلنے کے بعدپارکنگ سے باہرجانے کی کوشش کی ،ان کا کہناتھاکہ میرے ساتھی باہرکھڑے ہیں،ان سے ملناچاہتاہوں،سارجنٹ آرمز نے کہا کہ آپ کوگیٹ سے باہرجانے کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اجلا س میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،صدر ن لیگ کی آمد پر لیگی ارکان پارلیمنٹ نے استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی، شہبازشریف کی آمد کے موقع پرشدید دھکم پیل بھی ہوئی جس پر ن لیگ کے ارکان نے شہبازشریف کی گاڑی کوگھیرے میں لیا۔
صدر ن لیگ شہبازشریف نے گاڑی سے نکلنے کے بعدپارکنگ سے باہرجانے کی کوشش کی ،شہبازشریف کا کہناتھا کہ میرے ساتھی باہرکھڑے ہیں،ان سے ملناچاہتاہوں،سارجنٹ آرمز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوگیٹ سے باہرجانے کی اجازت نہیں،صدر ن لیگ سے آصف کرمانی،جاویدعباسی،محمودبشیرورک نے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے ملاقات کی،جس میں احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس  کی بھی صدارت کرنی تھی تاہم انہیں اس امر سے بھی منع کردیا گیا ہے۔