”مجھے نیب نے کہا کہ ہمارے پا س ثبوت ہیں کہ آپ کی چین میں یہ چیز ہے “شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”مجھے نیب نے کہا کہ ہمارے پا س ثبوت ہیں کہ آپ کی چین میں یہ چیز ہے “شہبازشریف ...
”مجھے نیب نے کہا کہ ہمارے پا س ثبوت ہیں کہ آپ کی چین میں یہ چیز ہے “شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ نیب میں آفتاب نے مجھ سے سوال کیا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ چین میں آپ کی اور آپ کے بچوں کی سرمایہ کاری اور کمپنیاں ہیں ۔
قومی اسمبلی میں شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیب کی یہ بات سن کر کہا کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو لے آئیں تو میں آپ سے معافی مانگوں گا اور ایوان سے بھی معافی مانگوں گا کیونکہ میں پھر ایوان میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہوں اور ایک لمحہ بھی وہاں نہیں رکوں گا ۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں نے نیب کو یہ بتا کر آیا تھا کہ میں قومی اسمبلی میں یہ بات کروں گا ۔ شہبازشریف نے بتایا کہ جب میں نے نیب کو کہا کہ ثبوت لے آئیں تو وہ ایک قدم پیچھے ہٹے اور کہنے لگے کہ وہ بے نامی ہوں گے ، میں نے پھر ان کے بے نامی ہونے پر چیلنج کیا ، میری یہ بات سن کر نیب نے ایک اور قدم پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی اور پاکستانی ہوں گے آپ نہیں ہیں ۔

مزید :

قومی -