’ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا نام نہ لیں ورنہ ۔ ۔ ۔‘ حمزہ شہبازشریف کےمطالبے پر وزیرداخلہ پنجاب دھمکیوں پر اتر آئے، ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ علیمہ کا نام نہ لیں ورنہ ہمارے پاس شریف خاندان کی لمبی فہرست ہے، حمزہ نے اپنی نگرانی میں اسمبلی میں غنڈہ گردی کرائی، ن لیگ کا سیکریٹری اسمبلی پر حملہ قابل مذمت ہے۔ منگل کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنا طریقہ درست کرلیں ہم نے بات کی توان کی چیخیں مریخ تک جائیں گی، ن لیگ نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا ہے اور تاریخ کی بدترین بد معاشی کی جو قابل مذمت ہے۔