”کرکٹ بورڈ کو وزیراعظم عمران خان نہیں چلا رہے بلکہ۔۔۔“ پی سی بی چیئرمین نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

”کرکٹ بورڈ کو وزیراعظم عمران خان نہیں چلا رہے بلکہ۔۔۔“ پی سی بی چیئرمین نے ...
”کرکٹ بورڈ کو وزیراعظم عمران خان نہیں چلا رہے بلکہ۔۔۔“ پی سی بی چیئرمین نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی سی بی چلائے جانے کا تاثر غلط ہے کیونکہ وہ میرے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتے۔
ابوظہبی ٹیسٹ سے پہلے میڈیا باکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے واضح کیا کہ میں صرف 36 ماہ کیلئے پی سی بی کا چیئرمین بنا ہوں، بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے پیٹرن ضرور ہیں مگر وہ میرے کام میں ہرگز مداخلت نہیں کرتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے بورڈ کے بہت سارے معاملات پر پالیسیوں کے بارے میں وضاحت درکار ہے جو وقتاً فوقتاً ملتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے معاملات کیلئے ایک کمیٹی ہونی چاہیے، جو سلیکشن کمیٹی اور ٹیم سے متعلق اہم باتوں پر رائے دے گی۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کی باتوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، تاہم اس بارے میں انہوں نے کوچ مکی آرتھر سے بات کی ہے اور اب سارے معاملات درست انداز میں چل رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -