کویت کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

کویت کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد
کویت کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (صباح نیوز) برادر خلیجی ملک کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ نے ایک بیان میں کہا کویت سے ملنے والی مالی امداد غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر، اقتصادی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی بہبود کے منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے، ہم ان مکانات کی تعمیر اور جنگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اتحادی ممالک سے ضروری امداد کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کویت سے ملنے والی مالی امداد سے غزہ کی پٹی کے تمام اضلاع میں تعمیراتی سکیموں کو حصہ فراہم کیا جائے گا۔