پاکستان فون کالز کر نے کی بنیاد پر بھارتی فوجی جاسوسی کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آرمی نےپاکستان کےلیے جاسوی کرنے کے الزام میں اپنے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے نمبرز پر فون کالزکر تا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم فوجی کا نام کنچن سنگھ ہےاور اس سے کئی اہم اطلاعات ملی ہیں،ملزم فوجی جوان میرٹھ میں سگنل مین کے طورپر تعینات تھا،جس پرالزام ہے کہ وہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہےگرفتارکئے گئے جوان سے پوچھ گچھ جاری ہے،وہ اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے اورگزشتہ 10 ماہ سے پاکستانی لوگوں کے رابطے میں تھا۔ وہ مسلسل پاکستان کے نمبروں پربات کرتا تھا، اس لئے اس پرشک گیا۔
تقریباً 3 ماہ قبل مشکوک جوان پرخفیہ نظررکھی گئی، جس میں حیرت انگیزانکشاف ہوئے، جس جوان کو پکڑا گیا ہے وہ 10 سالوں سے فوج میں ہے اوراب اس کے خلاف کورٹ آف انکوائری کی جائے گی۔ اس جوان کی گرفتاری برہموس میں نہیں ہوئی ہے۔ اس پرفوج کی خفیہ اطلاعات پاکستان کو دینے کا الزام ہے۔
اس سے قبل یوپی اے ٹی ایس نے گزشتہ ماہ بی ایس ایف کے ایک سپاہی کو پکڑا تھا۔ سپاہی اتیوچانند کے ذریعہ پتہ لگا تھا کہ آئی ایس آئی خوبصورت لڑکیوں کی فرضی فیس بک آئی ڈی بناکرجوانوں کو پھنسا رہا ہے اوران کی جاسوسی کروا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جوان نے واٹس ایپ پربھی فوجی دستاویزشیئرکئے ہیں۔ آرمی گزشتہ تین ماہ سے اس کی سرگرمیوں پرنظربنائے ہوئے تھی۔