ٹیوٹا کمپنی نے پاکستان میں کاریں کتنی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا ؟جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف آٹو مینو فیکچرر ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔ آئی ایم سی (انڈس موٹرز کمپنی)نے اعلان کیا ہے کہ نومبر سے دسمبر تک نئی قیمتوں کا پرانی قیمتوں سے کم ازکم فرق 50ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ فرق 1لاکھ 75ہزار ہو گا اور جنوری 2019سے یہ فرق بڑھ کر کم از کم 1لاکھ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3لاکھ 50 ہزار تک پہنچ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے ،کوسٹ اینڈ فریٹ ،گاڑیوں کے مختلف پارٹس پر حکومتی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر کم ہونے کے باعث ٹیوٹا نے پاکستان میں کاروں کی بکنگ روک دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ نئی قیمتوں کا تعین کرنے کے بعد مزید بکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ٹیوٹا کو پاکستان میں پیش کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے ایک اشتہار کے ذریعے صارفین کو مطلع کیا تھا کہ جن لوگوں کی گاڑیاں اکتوبر میں ڈلیور ہونی ہیں اور انہوں نے پہلے ہی مکمل ادائیگی کردی ہے تو ان کے لیے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔