نیب کا کسی سیاسی پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ،چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیا

نیب کا کسی سیاسی پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ،چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے ...
نیب کا کسی سیاسی پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ،چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین نیب نے کہا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ہے ، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان ہے۔

دنیا نیوزکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور صرف پاکستان ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور نیب کے گٹھ جوڑ کا ثبوت یہ ہے کہ کس طرح مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز کے خلاف مجھ ناچیز سمیت 13 مئی کو دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے اور دہشتگردی کی دفعات راجہ ظفر الحق سمیت سب پر لگیں۔ نیب کے اندر حاضریاں، گرفتاریاں بھی ہماری ہوئیں۔

مزید :

قومی -