فخر زمان نے سنچری نہ بنا کر بھی ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی، جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

فخر زمان نے سنچری نہ بنا کر بھی ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا حیران ...
فخر زمان نے سنچری نہ بنا کر بھی ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی، جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اوپنر فخرزمان آسٹریلیا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں صرف 6 رنز کے فرق سے سنچری بنانے میں ناکام رہے مگر ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
جارح مزاج بلے باز فخر زمان اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ 28 سالہ بلے باز نے پہلی اننگز میں 94 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 66 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور آسٹریلیا کیخلاف 281 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اظہر علی 54 اور حارث سہیل 17 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -