امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان کے باعث16 افراد ہلاک
پاناما سٹی( آن لائن ) امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان مائیکل کے باعث 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر حکام نے بتایا کہ خلیج کاؤنٹی میں طوفان سے12 افراد جبکہ4 دیگر علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں، طوفان کے باعث خلیج کاؤنٹی میں ہواؤں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔فلوریڈا ایمرجنسی حکام نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ متاثرین کس طرح ہلاک ہوئے طوفان کے باعث ریاست میں متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔