لاہور:سلنڈردھماکہ3خواتین سمیت4افرادجھلس گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرین ٹاون کے علاقہ میں گھر میں سلنڈر دھماکے کی وجہ سے4افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گی ہے۔
ریسکیو 1122کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے باگڑیاں چوک کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں سے چار افراد 80سالہ طیبہ ، 50 سالہ افتخار ، اسکی بیوی 47سالہ شہناز اور بیٹی 18سالہ امبرین جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔