شیخ رشید کوکچھ باتیں نہیں کرنی چاہئے ، سینیٹر ولیداقبال بھی بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ شیخ رشید کو کچھ باتیں نہیں کرنی چاہئے لیکن وہ لوگوں کوپسند بہت آتے ہیں اوران کی ریٹنگ کیسے اوپر جاتی ہے سب کوپتہ ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ میں سیاست کے بارویں کھلاڑی کا نام نہیں لیتا لیکن اگر بارویں کھلاڑی پاکستان کے بہترین مفاد میں کوئی اقدام کررہے ہیں تو کون اس کو خوش آمدید نہیں کہے گا ، میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ گوعمران گو کہتے ہیں تو اس بات کاانحصار اس بات پر ہے کہ اس تناظر کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو کچھ باتیں نہیں کرنی چاہئے لیکن وہ لوگوں کوپسند بہت آتے ہیں اوران کی ریٹنگ سب کوپتہ ہے کہ کیاہے ؟