ڈاکٹر معید یوسف نے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مصنف اور ماہر بین الاقوامیامور ڈاکٹر معید یوسف نے سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہسنبھال لیا۔ان کی تقرری پچھلے ماہ عمل میں لائی گئی تھی۔ سیل کے قیام کامقصد حکومت کی معاونت کیلئے، تحقیق کو بروئے کار لا کر اہم قومی امور اورملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے۔سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر معید یوسف قومیسلامتی کمیٹی کے رکن بھی ہو ں گے۔