ریاست کے خلاف لشکر کشی کے لئے جتھے تشکیل دیئے جائیں تو نیشنل ایکشن پلان پیمرا پر لاگو ہوجاتا ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلانمیں پیمرا کا کردار طے ہے، ریاست کے خلاف لشکر کشی کے لئے جتھے تشکیلدیئے جائیں یا قومی سلامتی کے خلاف قدم ہو تو نیشنل ایکشن پلان پیمرا پرلاگو ہوجاتا ہے، اس کے لئے پیمرا کے لئے حکومت کی ہدایات ضروری نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہمولانافضل الرحمان سمیت ہر پاکستانی کو احتجاج کا حق ہے اور حکومت اس حقکو تسلیم کر تی ہے لیکن اس کے ساتھ جڑا27اکتوبر کا یوم سیاہ بھی ہے ایکطرف وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر دنیا میں جا کران کی ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں تو ایسے میں ملک کے اندر ایسی سرگرمی ہو جوایک کاز کو نقصان پہنچائے تو حکومت کو اس پر تشویش ہے،27اکتوبرکو یومسیاہ کے موقع پرکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے ۔ ایک سوالکے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب بنا تو اس کے ساتھ کچھٹی او آرز بنے اور اسکے ساتھ ایک پلان آف ایکشن جڑا ہوا ہے،اس میں تمامسٹیک ہولڈرز تھے جس میں پیمرا بھی ایک حصہ ہے، نیشنل ایکشن پلان میںبنائے گئے ورکنگ پیپر میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار طے ہے ۔