مولانافضل الرحمان کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کیوں ناکام ہونگے؟ملک احمد خان نے وجوہات بتادیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی دووجوہات کی بنا ءپر ناکام ہوجائیگی ،ایک بات تو یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور دوسری یہ کہ وہ اس حکومت کومانتے ہی نہیں ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا کی پوزیشن یہ ہے کہ وہ اس حکومت کوقانونی مانتے ہی نہیں ہیں اور اب وہ اس کمیٹی کے ساتھ کیسے مذاکرات کرسکتے ہیں جو حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ، مولانا فضل الرحمان سے اختلاف کیاجاسکتا ہے لیکن ان کی بیک گراﺅنڈ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی دووجوہات کی بناءپر ناکام ہوگی ۔ ایک بات تو یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور دوسری یہ کہ وہ اس حکومت کومانتے ہی نہیں ہیں۔