مہمند،تحصیل صافی میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار

مہمند،تحصیل صافی میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، دور افتادہ اور دہشت گردی سے متاثرہ پسماندہ تحصیل صافی میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھلی کچہری کا اہتمام۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیا۔ دہشت گردی کی جنگ میں تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دیا جائے۔ تعلیم اور صحت کے اداروں کو فعال بنایا جائے۔ صافی نادرہ سنٹر کو بحال کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے دہشت گردی سے متاثرہ، پسماندہ اور دور افتادہ تحصیل صافی لکڑو میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی ہدایت پر کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام، اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر، تحصیلدار رحمن گل، انسپکٹر محمد اسرار، مرستیال فاؤنڈیشن کے سربراہ حمید اللہ خان اور دوسرے محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی عمائدین، سیاسی عہدیداران اور طلباء نے تحصیل صافی کے بنیادی مسائل دہشت گردی کی جنگ سے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ، نادرا سنٹر کی بحالی، کیڈٹ کالج میں مختص کوٹہ، آئس نشے کی روک تھام، تعلیمی اور صحت کے اداروں کو فعال بنانے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات جار ی کئے۔ اے ڈی سی نے کہا کہ اجتماعی سوچ کو فروغ دیکر مسائل حل کرینگے۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کھلی کچہری کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل معلوم کر کے اُن کے حل کیلئے اقدامات یقینی بنانا ہے۔