پشاور،ڈی ای او کے قتل کیخلاف ضلعی تعلیمی دفاتر میں احتجاجی مظاہرہ

  پشاور،ڈی ای او کے قتل کیخلاف ضلعی تعلیمی دفاتر میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) مینجمنٹ کیڈر ایسو سی ایشن نے ضلعی تعلیمی آفسیر نواب علی خان شہیدکی بہیمانہ قتل کیخلاف ضلعی تعلیمی دفتر کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہرے کی قیا دت گلراج خان کررہے تھے جبکہ اس موقع پر دیگر ممبرا ن بھی موجود تھے مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر قاتلو ں کو جلد گرفتار کر نے کے الفا ظ درج تھے۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ آ ئے روز صو بے کے دورافتاد علاقوں میں بغیرسکیورٹی کے آفیسر ڈیو ٹیا ں سرانجام د ے ر ہے ہیں لیکن ان کی حفا ظت کیلئے کو ئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا یا۔انہوں نے کہاکہ نواب علی خان شہید ایک فرض شناس اور ایما ندار آفیسر تھے اور تعلیمی میدان میں ان کے خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔مظا ہر ین نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ نواب علی خان شہید کے قاتلو ں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا یا جا ئے اور ضلعی تعلیمی آفیسرا ن کو سیکیورٹی فراہم کی جا ئے۔