انتظامیہ تین ایم پی او کے تحت شہریوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کرے،احسان باچہ
مردان (بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ نے کہاہے کہ انتظامیہ تین ایم پی او کے تحت شریف شہریوں کی پکڑ دھکڑ چھوڑدیں رئیل اسٹیٹ سے منسلک افراد حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دے رہے ہیں ان پربے سروپا الزامات لگاکر ا ن کی کردار کشی اور حوصلہ شکنی کی جارہی ہے وہ مردان پریس کلب میں آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر الحاج محمد اسماعیل کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سمال چیمبر کے صدر حاجی معزاللہ خان،سینئر نائب صدر حاجی رحمت گل،اورنگ زیب کشمیری اورجنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین صراف سمیت دیگر بھی موجود تھے الحاج محمد اسماعیل نے کہاکہ وہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ ہیں گذشتہ دنوں انتظامیہ نے لینڈ مافیا کے آڑ میں اسے تین ایم پی او کے تحت گرفتارکرلیا پشاورہائی کورٹ نے باعزت رہائی انہوں نے کہاکہ آج تک اس نے کسی کی ایک پائی بھی نہیں کھائی اور پراپرٹی کے تمام معاملات کلیئر ہیں احسان باچہ نے کہاکہ انتظامیہ بے سروپا الزامات پر تاجروں اورشریف شہریوں کی گرفتاری سے گریز کریں اگرکسی تاجر یاپراپرٹی سے وابستہ فرد کے معاملات ہوں تو وہ مرکزی تنظیم تاجران کے نوٹس میں لائے جائیں انہوں نے کہاکہ الحاج محمد اسماعیل ایک شریف النفس کاروباری شخصیت ہیں ان پر غلط الزامات لگاکر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں غریب شہری کا امیر ہونا گناہ بن گیاہے انہوں نے کہاکہ کسی پرلینڈ مافیا کے الزامات سے قبل تحقیقات کرنا ضروری ہے۔