گومل یونیورسٹی اس خطے کا اثاثہ ہے،کمشنر ڈیرہ جاوید خان
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی اس خطے کا اثاثہ ہے اور اس قدیم مادر علمی تعلیمی درسگاہ میں پرامن تعلیم ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کااظہارکمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری سے ان کے دفترمیں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پررجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان'پراجیکٹ ڈائریکٹر اعظم خان علی زئی اور کنٹرولر امتحانات اسلم پرویز بھی موجود تھے۔ کمشنر جاوید مروت نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری اور ان کی ٹیم جس محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی ترقی،خوشحالی اور بہتری کیلئے کام کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔کمشنر جاوید مروت نے کہا کہ کوٹلہ جام میں گومل یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اور جلد ہی کوٹلہ جام میں گومل یونیورسٹی کو 60سے100کنال کی زمین دے دی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کروں گا کہ سٹی کیمپس کے روڈ بنانے کیلئے جو ٹینڈر ہونے تھے ان کو جلد از جلد کروا کر اس پر کام شروع کروایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیلئے وائس چانسلر کیلئے مثبت اقدامات کو ہم سراہتے ہیں اور تمام صوبائی کابینہ، کیبننٹ اورضلعی انتظامیہ وائس چانسلر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بقاء اور ان کی ترقی کے ضامن رہی ہے کیونکہ اس یونیورسٹی سے بہت سے لوگ مستفید ہو ئے اور ہو رہے ہیں۔ آج یہ سن کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک بھی اپنی بلڈنگ میں شفٹ ہو گیا ہے۔ یہ وائس چانسلر کی علم دوستی کا بہت سے بڑا ثبوت ہے کہ ان کی کوشش اور ان کی ٹیم کی شبہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے کمشنر اس علاقے میں ہیں اور گومل یونیورسٹی سے آپ کی محبت کسے سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انتہائی سخت ترین مصروفیات کے باوجود گومل یونیورسٹی کیلئے ٹائم نکالا آپ کا تعلیمی اداروں سے محبت کا ثبوت ہے۔س