سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں تصادم،10پاکستانیوں سمیت35افراد شہید

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں تصادم،10پاکستانیوں سمیت35افراد ...
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں تصادم،10پاکستانیوں سمیت35افراد شہید

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب بس حادثے میں10پاکستانیوں سمیت 35عمرہ زائرین شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے جوڑنے والے الھجرہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 عمرہ زائرین شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

عمرہ زائرین ریاض سے براستہ مدینہ منورہ الھجرہ روڈ سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا ۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ منورہ پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا بدھ کی رات 7 بجے مدینہ منورہ کے قریب ایک نجی بس اور ہیوی لوڈر کے درمیان تصادم میں 35 افراد شہید ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا۔لاشوں اور زخمیو ں کی منتقلی کا کام ٹریفک ٹیموں اور روڈ سیکیورٹی فورس کےدستوں نے انجام دیا۔شہید ہونے والوں میں 10پاکستانیوں سمیت ایشیائی اور عرب باشندے شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا