بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کب کراچی پہنچے گا ؟ خبر آ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کب کراچی پہنچے گا ؟ خبر آ گئی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کب کراچی پہنچے گا ؟ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج ڈھاکہ سے کراچی پہنچ رہا ہے، وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا۔
بنگلہ دیشی سیکورٹی ٹیم دورے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفد کو سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،سیکوریٹی کلیرنس ملنے پر بنگلہ دیش کی قومی ٹیم سمیت تین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم نے 22 اکتوبر کو آنا ہے اور بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی 23 اکتوبر کو آمد طے ہے جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری 2020ءمیں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -