شہزادے کی سبز رنگ کی یہ شیروانی کس ڈیزائنر نے تیار کی ہے ؟ ڈیزائنر سامنے آ گئے ، پیچھے چھپی کہانی بھی بیان کر دی

شہزادے کی سبز رنگ کی یہ شیروانی کس ڈیزائنر نے تیار کی ہے ؟ ڈیزائنر سامنے آ گئے ...
شہزادے کی سبز رنگ کی یہ شیروانی کس ڈیزائنر نے تیار کی ہے ؟ ڈیزائنر سامنے آ گئے ، پیچھے چھپی کہانی بھی بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کا شاہی جوڑا اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور دونوں میاں بیوی اس دوران پاکستانی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جسے پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے پذیرائی مل رہی ہے پہلے کیٹ کی شلوار قمیض کا ذکر زبان زد عام ہوا تو اب شہزادے کی شیروانی نے دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے اعزاز میں اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کیلئے جوڑا ثقافتی رنگوں میں رنگے ہوئے رکشے میں بیٹھ کر پہنچا ۔ اس موقع پر شہزادی سبز رنگ کا عروسی لباس پہنے ہوئے تھیں تو ساتھ ہی شہزادہ بھی نہایت خوبصورت گہرے سبز رنگ کی شیر وانی میں ملبوس تھے جو کہ ان پر بے حد جچ رہی تھی ۔
شیروانی پر ایمبارائڈری کا دلکش کام کیا گیا اور جو بھی اسے دیکھ رہا تھا تعریف کیے بغیر نہیں رہ رہا تھا تاہم اصل سوال یہ ہے کہ یہ شاہکار تیار کرنے والے ہاتھ کون ہے ؟ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا بھی پتا لگا لیا گیاہے ۔یہ شیروانی کراچی کے معروف ڈیزائنر نعمان عارفین نے تیار کی ہے جن کی ملبوسات برطانیہ میں بھی بے حد مقبول ہیں ، یہ شیروانی خصوصی طور پر شہزادے کیلئے ہی بنائی گئی ہے ۔
ڈیزائنر نعمان عارفین نے بتایا کہ شیروانی منفر جامہ وار سے تیار کی گئی ہے اور اس کی خواہش خود شہزاد کی جانب سے کی گئی ، شہزادہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نعمان عارفین سے رابطہ کیا اور انہیں شیروانی کی تیاری کی خواہش کا اظہار کیا جسے نعمان عارفین نے اپنا اعزاز سمجھا اور شاہکار تیار کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -