انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست خارج کردی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ ...
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گھوٹکی ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلیٰ اعلیٰ سندھ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔