فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دیدی

فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے ...
فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب کو ضمنی ریفرنس دائرکرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دیدی اور سماعت8 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس میں فلاحی پلانٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے کی،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں کچھ وقت درکار ہے،احتساب عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کےلئے2 ہفتوں کا وقت دےدیا،جج محمد بشیر نے کہا کہ 2ہفتوں کے اندر ضمنی ریفرنس دائر کریں،عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس8نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد