ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے،ختم کردیں دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے،جسٹس گلزاراحمد کی دوران سماعت ریمارکس

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے،ختم کردیں دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے،جسٹس ...
ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے،ختم کردیں دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے،جسٹس گلزاراحمد کی دوران سماعت ریمارکس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ،ایف بی آرکو ختم کردیںدیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتاہے،

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف بی آر کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر پر اظہار برہمی کیا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ،ایف بی آر کو ختم کردیں دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے ،جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکور کرے گی ،80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے ،صرف 20 فیصد ریورنیو اکٹھاکرنے کیلئے 22 ہزار بندے ایف بی آرمیں رکھے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد