جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست،عدالت کاجیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست،عدالت کاجیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا ...
جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست،عدالت کاجیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر جیل حکام کو سابق مشیر خزانہ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل صفائی نے مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،وکیل صفائی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، عدالت اہلخانہ کو جیل میں مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اجازت دے،وکیل صفائی نے استدعا کی کہ جیل میں مفتاح اسماعیل کو ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کرے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب ملزم کو بیٹر کلاس فراہم کر دی گئی ہے تو جیل حکام زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں،بیٹر کلاس ملنے کے بعد سہولیات فراہم کر دی گئیں ہوں گی۔عدالت نے جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد