حکومت نے گھروں میں لگے ایئرکولرز بھی اتراونے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے گھروں میں لگے ایئرکولرز بھی اتراونے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے گھروں میں لگے ایئرکولرز بھی اتراونے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے گھر، دفاتر اور ہوٹلوں میں لگے ائیر کولر اتارنے کا فیصلہ کرلیا، لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈی سی کو آپریشن کرنے کے حکم بھی دیدیاگیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف اضلاع کے ڈی سیز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے گھروں، دفاتر اور ہوٹلوں میں لگے ائیر کولراتروائے جائیں۔شہریوں کے عدم تعاون کے بعد ضلعی انتظا میہ خود آپریشن کرکے گھروں میں لگے کولر اتارے گی، ذرائع نے بتایا شہر میں ہوٹلوں کے باہر اور سرکاری ونجی دفاتر میں لگے ائیر کولر میں ڈینگی لاروا کی نشوونما زیادہ ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا اب کولر کی ضرورت نہ ہونے پر انہیں اتار?نے کیلئے شہریوں سے اپیل کی جائیگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور