اکرم درانی کیخلاف غیر قانونی تقرریاں کیس،دو ملزمان گرفتار ،13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اکرم درانی کیخلاف غیر قانونی تقرریاں کیس،دو ملزمان گرفتار ،13 روزہ جسمانی ...
اکرم درانی کیخلاف غیر قانونی تقرریاں کیس،دو ملزمان گرفتار ،13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  



راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اکرم درانی غیرقانونی تقرریوںکے کیس میں نیب حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، نیب نے ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے ملزموں کا13 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی کےخلاف غیر قانونی تقرریوں کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسر سمیت 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا، نیب نے کیس میں ملوث دو ملزمان کواحتساب عدالت میں پیش کر دیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گرفتاری سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پرعمل میں لائی گئی، مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان اکرم درانی سے ملتے رہے ہیں، لوگوں کو جعلی ڈومیسائل بنا کرسرکاری ملازمتیں دی گئیں،دیکھنا ہے کہ اکرم درانی کا اس تمام معاملے میں کیا کردار ہے؟عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعددونوں ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی