مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام ...
مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کےلئے درخواست دائرکردی گئی،مریم اورنگزیب نے درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اگر شاہد خاقان عباسی ہی ملاقات نہ کرنا چاہیں تو؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں گے تو ہم ان سے منت کر لیں گے، نیب کی حراست کے دوران عدالت کی اجازت پر ملاقات ہوئی تھی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوڈیشل ہونے کے بعد جیل حکام ملاقات نہیں کرنے دیتے، احتساب عدالت نے جیل حکام سے کل جواب طلب کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد