منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم

منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم
منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم کردیاگیا،چیئرمین نیب نے سیل قائم کرنے کی منظوری دےدی۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سیل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ سے ملکرکام کرے گا،اینٹی منی لانڈرنگ سیل 5 افسران پرمشتمل ہوگا، نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آپریشنز ظاہرشاہ سیل کے سربراہ مقررکر دیئے گئے،سیل دہشتگردوں کومالی معاونت فراہم کرنے پرتحقیقات کرسکے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد