مذاکرات کامیاب :پاکستان کسان اتحاد نے احتجاج کی کال واپس لے لی

مذاکرات کامیاب :پاکستان کسان اتحاد نے احتجاج کی کال واپس لے لی
مذاکرات کامیاب :پاکستان کسان اتحاد نے احتجاج کی کال واپس لے لی

  



وہاڑی(صباح نیوز)پاکستان کسان اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج کی کال واپس لے لی مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چودھری انوراور مرکزی کوآ ر ڈ ینیٹر ملک ذوالفقار اعوان کے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ،صوبائی وزیر مواصلات،آ ئی جی پنجاب ،ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب سے طویل مذاکرات ہوئے۔وزیر اعلیٰ سے مذاکرات کامیاب ہونے پرکسانوں نے مرکزی کوآ ر ڈ ینیٹر ملک ذوالفقار اعوان کا پرتپاک استقبال کیا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

مزید : کسان پاکستان


loading...