برطانوی شاہی جوڑا آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میچ کھیلے گا،امپائرنگ کون کرے گا۔۔۔پتا چل گیا
لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) برطانوی شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میچ کھیلیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق شاہی جوڑاآج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، شہزاہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میچ کھیلیں گے،سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی، شاہین آفریدی اور اظہر علی کھیل کا حصہ ہونگے۔وویمن کرکٹ ٹیم سے ثنا میر، عروج ممتاز اور عائشہ ظفر میچ کا حصہ ہونگی۔
واضح رہے کہ شاہی جوڑا ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا ،شاہی مہمانوں کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پرتپاک استقبال کیا۔ شاہی جوڑے کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔