پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کب ہو گی ؟ سوال پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدرساروگنگولی نے حیران کن جواب دیدیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 23 اکتوبر کرکٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے جارہے ہیں اور جب ان سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے پھر سے وہی پرانی چال بازیاں شروع کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے سارو گنگولی سے پاک بھارت سیریز سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ کب ہو گی ؟ جس پر گنگولی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان سے سیریز کیلئے حکومت کی اجازت درکارہ ہے ، یہ سوال آپ مودی اور عمران خان سے کریں ۔“سارو گنگولی 23 اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ ہی صدر منتخب ہو جائیں گے کیونکہ 14 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخر دن تھا لیکن ان کے مقابلے میں کوئی میدان میں ہی نہیں اترا۔
بھارتی کپتان سورو گنگولی نے 1992 میں ونڈ ے اور 1996 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیاں پر پہنچ گئے تاہم 2000 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت سنبھالی جس کے بعد وہ 2008 میں ریٹائر ہو گئے ۔