برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ پر ہی کیٹ میڈلٹن کو کیا چیز تحفہ میں دی؟ لیپ ٹاپ نہیں بلکہ ۔۔۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ پر ہی کیٹ ...
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ پر ہی کیٹ میڈلٹن کو کیا چیز تحفہ میں دی؟ لیپ ٹاپ نہیں بلکہ ۔۔۔

  



لاہور(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن  لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی ایئرپورٹ لاؤنج میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی ، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہزادہ ولیم  کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ کا تحفہ پیش کیا جبکہ  شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی ۔رسمی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آپ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبہ کی بہتری کیلئے برطانیہ کے گراں قدر تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، برطانیہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (ڈیفڈ) پنجاب کے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے، موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے، صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معزز مہمانوں کو پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی جبکہ گورنر چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور آمد یادگار موقع ہے۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور