آزادی مارچ، فیصل واوڈا کا جے یو آئی ایف کے جنرل سیکریٹر ی مولانا راشد محمود کو چیلنج لیکن پھر انہوں نے براہ راست پروگرام میں کیا کیا ؟ بڑی خبر آ گئی

آزادی مارچ، فیصل واوڈا کا جے یو آئی ایف کے جنرل سیکریٹر ی مولانا راشد محمود ...
آزادی مارچ، فیصل واوڈا کا جے یو آئی ایف کے جنرل سیکریٹر ی مولانا راشد محمود کو چیلنج لیکن پھر انہوں نے براہ راست پروگرام میں کیا کیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز کے پرگرام کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جے یو آئی ایف کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود چیلنج کیا کہ وہ لکھ کر دیں کہ اسلام آباد آئیں اور حکومت کی چھٹی کرائیں گے جس پر انہوں نے کاغذ پنسل پکڑی اور لکھ کر دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے جب لکھ کر دینے کامطالبہ کیا تو جمعیت علماءاسلام کے رہنما نے کہا کہ ” میں آپ کو یہ لکھ کر دیتا ہوں اور دستخط کر کے پوری قوم کو دکھاتاہوں ، ہم 15 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے میں یہ بھی لکھ رہاہوں کہ سندھ سے چار لاکھ لوگ آئیں گے۔ اس مقام پر حامد میرنے اینٹری ماری اور کہا کہ آپ یہ بھی لکھ کر دیں کہ اگر سندھ سے چار لاکھ لوگ نہ لا سکے تو وہ آئندہ لاڑکانہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اور زور دار قہقہ لگا کر ماحول کو خوشگوا ر بنانے کی کوشش کی ۔مولانا راشد نے کاغذ اور قلم تھاما اور تحریر لکھنا شروع کر دی جس کے بعد انہوں نے اس پر دستخط کیے اور پھر لہرا کر کیمرے کے سامنے دکھایا اور فیصل واوڈا کے حوالے کیا ۔یہاں پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اگر مسلم لیگ اور جے یوآئی کے مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ تعداد کو دو گنا کر لیں اس کے بعد انہوں نے راشد محمود کی تحریر پر بطور گواہ دستخط بھی کیے ۔

مزید :

قومی -