فواد چوہدری نے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو اپنی حفاظت کیلئے نہایت ہی انوکھا مشور دیدیا

فواد چوہدری نے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو اپنی حفاظت کیلئے نہایت ہی ...
فواد چوہدری نے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو اپنی حفاظت کیلئے نہایت ہی انوکھا مشور دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کا دورہ کرنےوالے غیرملکیوں کواپنی حفاظت کیلئے انوکھا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روانگی سے دوہفتے پہلے سے پاکستان کے نیوز چینل دیکھنا چھوڑ دیں،آپ خود کو زیادہ محفوظ تصور کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ہم 80ءکی دہائی میں افغانستان کے معاملے میں پھنس کر کہیں پیچھے رہ گئے، اب ہم مسلسل ترقی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے جب کہا کہ سرکاری نوکریاں نہیں مل سکتیں تو میڈیا پر طوفان آ گیا، میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہتا ہوں کہ سیٹھوں کے بجائے نوجوانوں کو بلا کر ملیں۔وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا آئینی حق ہے، مجھے لگتا ہے کہ یونیورسٹیوں سے ریسرچ کروانی پڑے گی کہ مولانا کے مطالبات آخر کیا ہیں؟

مزید :

قومی -