قتل کیس،راناثنااللہ کے دامادکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

قتل کیس،راناثنااللہ کے دامادکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
قتل کیس،راناثنااللہ کے دامادکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے قتل کیس میں رانا ثنا اللہ کے داماد کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے راناثنااللہ کے داماد کوآئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قتل کیس میں رانا ثنا اللہ کے داماد کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کے داماد کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے راناثنااللہ کے داماد احمد شہریارکو نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور