حکومت مخالف احتجاجی مارچ، پرویز خٹک کی اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق

حکومت مخالف احتجاجی مارچ، پرویز خٹک کی اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق
حکومت مخالف احتجاجی مارچ، پرویز خٹک کی اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے ممکنہ احتجاجی مارچ کیخلاف اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اپوزیشن سے رابطے کے جلد مثبت نتائج آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے ممکنہ احتجاجی مارچ کیخلاف حکومت نے اپوزیشن سے رابطوں کا آغاز کردیا، جس کی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے تصدیق کردی ہے۔
اس حوالے سے وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے رابطہ شروع کر دیا ہے جلد مثبت نتائج آئیں گے،ہماری بات چیت شروع ہو چکی ہے، کل سے رابطے مزید تیز کر دیں گے، کب کہاں اور کس سے رابطے ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے،احتجاج کا حصہ بننے والے تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے، کمیٹی کے ممبران کا فیصلہ آج شام تک کر لیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کمیٹی 5 یا 6 سینئر رہنماﺅں پر مشتمل ہو گی،کمیٹی بنانے کا مقصد ان کا ایجنڈا معلوم کرنا ہے، جائز مطالبات ہیں تو حکومت ان کی بات سنے گی،حکومت ملک میں ہنگامہ آرائی اور انتشار کی اجازت نہیں دے گی،جمہوری ملک ہے مولانا سے بات چیت کر کے ہی حل نکالیں گے۔