چترال میں دلکش نظارے دیکھ کر شہزاد ولیم نے کیا الفاظ ادا کیے ؟ ہر طرف دھوم مچ گئی

چترال میں دلکش نظارے دیکھ کر شہزاد ولیم نے کیا الفاظ ادا کیے ؟ ہر طرف دھوم مچ ...
چترال میں دلکش نظارے دیکھ کر شہزاد ولیم نے کیا الفاظ ادا کیے ؟ ہر طرف دھوم مچ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی جوڑا اس وقت لاہور کے دورے پر ہے تاہم گزشتہ روز انہوں نے چترال کی وادیوں کا نظارہ کیا اور اس خوبصورتی کو دیکھ کر شہزاد ولیم نے کہا کہ ” دنیا کے اس حصے میں سفر کرتے ہوئے آپ توقع نہیں کر سکتے کہ آپ کو اس پیمانے کی خوبصورتی دیکھنے کو ملے گی ۔“

تفصیلات کے مطابق شہزاد ولیم نے کہا کہ آپ ہمارے پیچھے موجود سینری کو دیکھ سکتے ہیں جو ایسا عظیم الشان نظارہ ہے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا، آپ کو یورپ میں اور نیوزی لینڈ میں بہت ہی خوبصورت نظارے ملتے ہیں لیکن یہ اس اسکیل (پیمانے) پر خوبصورتی ہے جو میں نے آج تک نہیں دیکھی۔

انہوں نے خوبصورت نظاروں کی تعریف دل کھول کر کی جبکہ اس کے علاوہ شہزاد ے نے گلیشیر پگھلنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے باعث مقامی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے سے جہاں انہوں نے شاندار نظارے دیکھے وہیں وہ اس سفر کو ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششوں کا بھی حصہ بنائیں گے۔

مزید : قومی