بی بی سی کی 2019 کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری

بی بی سی کی 2019 کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری
بی بی سی کی 2019 کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری

  



لندن (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے دنیا بھر سے 2019  کی متاثر کن اور بااثر 100 خواتین کے ناموں کی فہرست  جاردی کردی، اس فہرست میں شام کی تعمیر نو کا منصوبہ بنانے والی ماہر تعمیرات سے لیکر ناسا میں مریخ کے لیے ہیلی کاپٹر کی پراجیکٹ منیجر   تک سبھی شامل ہیں، اس فہرست میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن جلیلہ حیدر اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن پروینہ اہنگڑ بھی  جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بی بی سی کے مطابق ان میں چند ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو مافیا کا مقابلہ کرنے والی ’پراسرار‘ سیاست دان ہیں جبکہ بعض فٹبال میں مردوں کی اجارہ داری کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ وہ اپنے غیر معمولی ذاتی تجربات سے آئندہ نسلوں کے لیے راہ ہموار کر رہی ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ کی بیلے ڈانسر پریشس ایڈمز، دوسرے پر مقبوضہ کشمیر میں سرگرم  کارکن انسانی حقوقپروینا آہنگر، تیسرے پر اٹلی کی سیاستدان پیئرا آئیلو، چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کی کرکٹر جیسمین اختر، پانچویں نمبر پر سعودی فنکار  منال الظوایان،چھٹے پر ایران کے  تائیکانڈو فائٹرکیمیا علی زادہ، ساتویں پر شام کے آرکیٹکٹ مروہ الصابونی، آٹھویں پر کویت کے انسانی حقوق کے کارکن  العنود الشارخ، نویں پر لیبیا کی امن کی کارکن  ردا الطبولی شامل ہیں۔ اسی فہرست میں پاکستان کی وکیل اور سماجی کارکن جلیلہ حیدر بھی موجود ہیں، جو 36 ویں نمبر پر آئیں۔ 

مزید : برطانیہ