ساﺅدرن پنجاب نے بلوچستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا

ساﺅدرن پنجاب نے بلوچستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا
ساﺅدرن پنجاب نے بلوچستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے نوویں میچ میں ساﺅدرن پنجاب نے بلوچستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر ساﺅدرن پنجاب پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے اور دیگر کھلاڑیوں میں عمر صدیق نے 12، سیف بدر نے 15، عامر یامین نے 27، وہاب ریاض نے 31، بلاول بھٹی نے 12 رنز ئے جبکہ شان مسعود، محمد حفیظ اور شعیب ملک کوئی سکور نہ بنا سکے۔

بلوچستان کی جانب سے عاکف جاوید سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد اصغر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ اور عماد بٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل