وزیراعظم سےسلطنت عمان کی مسلح افواج کےچیف آف سٹاف کی ملاقات، پیغام پہنچا دیا

وزیراعظم سےسلطنت عمان کی مسلح افواج کےچیف آف سٹاف کی ملاقات، پیغام پہنچا دیا
 وزیراعظم سےسلطنت عمان کی مسلح افواج کےچیف آف سٹاف کی ملاقات، پیغام پہنچا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم عمران خان سے  سےسلطنت عمان کی مسلح افواج کےچیف آف سٹاف نے  ملاقات کی ہے جس دوران  لیفٹیننٹ جنرل احمدبن ہریتھ نے سلطان قابوس کا تہنیتی پیغام وزیراعظم کوپہنچایا ، اس  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ اورخطےکی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران  وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ  پاکستان اورعمان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمدضروری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدبن ہریتھ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں عمران خان کا خطاب قابل قدرہے۔اس موقع پر  لیفٹیننٹ جنرل احمدبن ہریتھ کی وزیراعظم کوسلطان قابوس کی جانب سےدورہ عمان کی دعوت بھی دی ۔ 

مزید : قومی