محمد حفیظ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کے امیدوار مگر اس فارمیٹ میں ان کی حالیہ کارکردگی کیسی ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

محمد حفیظ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کے امیدوار مگر اس فارمیٹ میں ان کی حالیہ ...
محمد حفیظ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کے امیدوار مگر اس فارمیٹ میں ان کی حالیہ کارکردگی کیسی ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہ کر پائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ تو کیا جا چکا تھا لیکن سری لنکا کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کے بعد انہیں مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے محمد حفیظ مضبوط امیدوار قرار دئیے جا رہے ہیں۔

موجودہ کپتان سرفراز احمد کو ٹی 20 کرکٹ میں ناصرف ناقص کپتانی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کی انفرادی کارکردگی بھی زیر بحث رہتی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ محمد حفیظ کی بھی ٹی 20 کرکٹ میں انفرادی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے جس کا اندازہ حالیہ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے اعداد و شمار دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر نے سی پی ایل 2019ءمیں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کی اور 7 اننگز میں 25.2 کے سٹرائیک ریٹ پر 147 رنز بنائے جبکہ ان کی اوسط 29.4 رہی۔ اسی طرح باﺅلنگ میں بھی وہ متاثر کرنے میں کامیاب نہ رہے اور 21 اوورز میں صرف 5 وکٹیں ہی حاصل کر کے جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 7.0 رہا۔ انہوں نے سی پی ایل میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جمعرات کو نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کیخلاف پہلا میچ کھیلا اور اس میں بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔

محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 271ٹی 20 میچ کھیل کر 24.30 کی اوسط کیساتھ 5,688 رنز بنائے اور 169 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے 89 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 86 اننگز میں 24.46 کی اوسط کیساتھ 1,908 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 116.12 رہا، اس کے علاوہ انہوں نے 54 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید : کھیل