پنجاب میں درجنوں ڈاکٹرزایک ساتھ مستعفی، وجہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا مطالبہ نہیں بلکہ۔۔۔

پنجاب میں درجنوں ڈاکٹرزایک ساتھ مستعفی، وجہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ...
پنجاب میں درجنوں ڈاکٹرزایک ساتھ مستعفی، وجہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا مطالبہ نہیں بلکہ۔۔۔

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی ایم ایس ڈاکٹر سید شاہد حسن شاہ کی معطلی کے خلاف چلڈرن کمپلیکس ملتان کے تقریباً48ڈاکٹروں اور پروفیسرزنے احتجاجاً استعفے دیدیئے ہیں، جمعرات کو پریس کانفرنس میں ڈاکٹروں نے ڈاکٹرشاہد حسن شاہ کی معطلی کے احکامات واپس لینے کے لیے 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن دی تھی اور کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے تو وہ اپنی تمام ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے ۔

سماءٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سبین گل کی اسمبلی میں چار اکتوبر کی تحریک استحقاق کے بعد ڈاکٹر شاہد حسن شاہ کو اکتوبر کے اوائل میں معطل کیاگیا تھا، رکن اسمبلی نے دعویٰ کیاتھا کہ ڈاکٹروں کا رویہ اپنے مریضوں کیلئے غیرسنجیدہ ہے ، وہ اپنی بچی کو چار جولائی کو ہسپتال لے کر گئی تھیں اور ایم ایس نے انہیں او پی ڈی بھجوادیا اور ڈاکٹرشاہ کو ہدایت کی کہ وہ ساتھ جائیں جہاں وہ میرے ساتھ گئے ، لیکن جب وہ وارڈ میں پہنچے تو معلوم ہوا کہ ڈپٹی ڈاکٹر سعدیہ موجود نہیں ، پھر وہ ڈاکٹر زآفس کی طرف گئیں اور تقریباً15منٹ کیلئے انتظار کیالیکن بے سود رہا۔بالآخر اجازت لینے کے بعد آفس میں گئیں اور دیکھا کہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا ، ڈاکٹر دوخواتین کیساتھ چیٹنگ کررہے تھے اور ہدایت کی کہ فوری طورپر دفتر سے نکل جائیں، پھر وہ ایم ایس کے آفس میں گئیں اور انہیں ڈاکٹروں کے رویہ کی شکایت کی ۔

دوسری طرف ڈاکٹرشاہد حسن شاہ کا کہناہے کہ رکن اسمبلی کی بیٹی کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا گیا لیکن پھر بھی وہ مطمئن نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز آفس میں جانے سے بھی انہیں روکا گیا تھا کیونکہ یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے ۔ بعدازاں ڈاکٹر شاہد حسن شاہ کو معطل کرکے انہیں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق مستعفی ہونیوالے افراد میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف بھی شامل ہے جبکہ ان کے استعفے پنجاب حکومت کے سیکریٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں، ان میں موقف اپنایاگیا کہ یہ استعفے سبین گل کیخلاف احتجاجاً دیئے گئے ہیں کیونکہ ایسے ماحول میں کام کرنا ممکن نہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان